news
بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا فیصلہ، نیب راولپنڈی
نیبب راولپنڈی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے ۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیلئے نیب راولپنڈی نے ٹیم خیبرپختونخواہ بھج دی ہے ۔ 190ملین پاؤنڈ کیس میں وارنٹ جاری ہونے پر انہیں گرفتار کیا جائے گا۔ نیب کی ٹیم 3 روز پہلے بھی خیبرپختونخواہ میں گرفتاری کی کوشش کرتی رہی تھی۔
اب دوبارہ نیب کی ٹیم بشریٰ کی گرفتاری کیلئے تشکیل دی گئی ہے۔ نیب خیبر پختون خواہ کو بھی بشری بی بی کی گرفتاری کیلئے ٹیم کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔ نیب خیبرپختونخواہ پولیس کی مدد بھی حاصل کرے گی۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت میں مسلسل عدم پیشی کے باعث بشری بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری قائم و برقرار رکھتے ہوئے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی ہے۔
کل احتساب عدالت اسلام آباد میں عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر دوران سماعت جج ناصرجاوید رانا کی عدم دستیابی کے باعث کوئی کارروائی نہ کی جاسکی۔ عدالت نے مسلسل عدم پیشی کی وجہ سے جاری بشری بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے ریفرنس پر مزید سماعت 2 دسمبر تک کے لیے ملتوی کردی۔ یاد رہے پی ٹی آئی کے اسلام آباد احتجاج پر راولپنڈی میں عمران خان، بشریٰ بی بی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ، علیمہ خان، سابق صدر عارف علوی، عمر ایوب اور دیگر اراکین کے خلاف راولپنڈی میں مزید 4 مقدمات درج کرلئے گئے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف یہ مقدمات انسداد دہشت گردی کی دفعات کے مطابق تھانہ صادق آباد، واہ کینٹ، ٹیکسلا اور نیو ٹاؤن میں درج کیے گئے ہیں۔ اسی طرح وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی پشاورپہنچ گئے۔ علی امین گنڈاپور اور بشری بی بی نے اسلام آباد کے بعد دو دن مانسہرہ میں بھی گزارے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی پشاور پہنچ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بشری بی بی اور وزیر اعلی بذریعہ ہیلی کاپٹر مانسہرہ سے وزیر اعلی ہاوس پہنچے ہیں ۔