news

شمالی بلوچستان اور پنجاب کے علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

Published

on

چمن اور پشین سمیت شمالی بلوچستان میں موسمِ سرما کی پہلی بارش کے بعد موسم میں خوش گوار تبدیلی سے موسم ٹھنڈا ہو گیا ہے ۔

قلعہ عبداللّٰہ، گلستان، شیلاباغ، توبہ کاکڑی، پشین، خانوزئی، برشور، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی، چمن اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب بھی آ گئے ہیں۔

شمالی بلوچستان کے پاک افغان سرحدی علاقے بارش برسانے والے سسٹم کے زیرِ اثر آگئے ہیں۔

محکمۂ موسمیات کی اطلاع کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ 29 نومبر سے شروع ہو کر 2 دسمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری طرف آج سے 2 دسمبر تک اسلام آباد، مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد اور سرگودھا میں بھی ہلکی سی درمیانی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بارش کے بعد پنجاب کے علاقوں میں فضائی آلودگی میں مزید کمی کا امکان ہے۔جو کہ بہت ہی خوش آئند ہے اس خبر سے پنجاب کے مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور تمام اپنے رب کے حضور شکر گزار ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version