news

کرم: مخالف گروہوں کے درمیان دس دن کے لیے سیز فائر،علی امین گنڈا پور

Published

on

وزیراعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ کرم میں دو مخالف گروپوں کے درمیان دس دنوں کے لیے سیز فائر ہو چکا ہے
ضلع کرم کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ فریقین کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ خوش آئند ہے علاقے میں پائیدار امن اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا ہی کامیابی کی ضمانت ہے انہوں نے مزید کہا کہ مخالف گروپوں میں 10 دنوں کے لیے سیز فائر ہونے کے ساتھ نقصانات کے ازالے کا تخمینہ بھی لگایا جا رہا ہے نقل و حمل کو محفوظ اور موثر بنانے کے لیے سکیورٹی پلان پر بھی کام جاری ہے
یاد رہے کہ کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر حملے اور قبائل کی جھڑپوں کے باعث 102 افراد جانبحق اور 103 زخمی ہو گئے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version