news

بشرہ بی بی علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب بخیر و عافیت مانسہرہ پہنچ گئے، تیمور سلیم

Published

on

خیبر پختون خواہ اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم کہ بھائی تیمور سلیم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیراعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور اسلام آباد سے مانسہرہ بخیر و عافیت پہنچ چکے ہیں
میڈیا ذرائع سے گفتگو کے دوران تیمور سلیم نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ بشرہ بی بی اور عمر ایوب خان بھی موجود ہیں نیز انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ،بشرا بی بی اور عمر ایوب اسپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی بابر سلیم کی رہائش گاہ پر پہنچے ہیں
قبل ازیں سیکرٹری اطلاعات پی ٹی ائی شیخ مقاس اکرم نے یہ اطلاع دی تھی کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ علی امین گنڈاپور اور بشرا بی بی محفوظ ہیں
جب کہ دوسری طرف تحریک انصاف کی طرف سے اسلام آباد کے اندر احتجاج ختم کرنے کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے
پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے اندر سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے جناح ایوینیو اور سیونتھ ایوینیو سے مظاہرین اپنی گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں
پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے اندر پر امن مظاہرین کے خلاف بربریت اور ظلم و تشدد کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ ان کے شہید کارکنوں میں سے آٹھ کے کوائف بھی انہیں موصول ہو چکے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version