news

پی ٹی آئی مقبولیت کے باوجود حکومت مخالف تحریک کو منظم نہ کر سکی، لیاقت بلوچ 

Published

on

جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات صرف ایک طے شدہ “نورا کشتی” ہیں اور دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اقتدار کے مزے لے رہی ہیں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ بغیر کسی ذمے داری کے اقتدار میں حصہ دار بن کر اس کا بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہے۔

لیاقت بلوچ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) پر بھی تنقید کی اور کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت کے باوجود وہ حکومت مخالف تحریک کو منظم نہیں کر پائی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا مذاکرات کا اعتراف احتجاج کو بے جان اور مؤثر بنانے میں ناکام ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو پی ٹی آئی کے پُرامن احتجاج کا حق تسلیم کرنا چاہیے اور حکومت و اپوزیشن دونوں کو سیاسی بحران کے حل کے لیے لچک دکھانی چاہیے۔ ان کے مطابق، یہ لچک سیاسی استحکام کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version