news
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی نئی دلکش تصاویر وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور معروف اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے اور شوہر کی دلکش تصاویر شیئر کی ہیں جو مداحوں میں مقبول ہو رہی ہیں۔
ثنا جاوید نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر متحدہ عرب امارات سے شعیب ملک کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کیں، جن میں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔ تصاویر کے ساتھ ثنا نے لکھا:
“کیوں کہ آپ جانتے ہیں نہ کہ میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔”
تصاویر پر مداحوں کی جانب سے تعریفی تبصرے دیکھنے کو ملے، اور کئی نے جوڑے کی خوشیوں کے لیے دعائیں بھی کیں۔
اس سے قبل، ثنا جاوید نے شعیب ملک کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ کے دوران لی گئی تھی۔ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا: “کیوٹی، مائی ملک”، اور دل والے ایموجیز کا استعمال بھی کیا تھا۔
شعیب اور ثنا کی شادی
واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید نے 20 جنوری کو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، اور دونوں نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔
یہ شعیب اور ثنا دونوں کی دوسری شادی ہے۔ شعیب نے 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی تھی، جبکہ ثنا جاوید نے 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔
مداحوں کی جانب سے دونوں کو خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔