news
چیف آف آرمی سٹاف کا دورہ نمائش:شہپر تھری کا افتتاح، ایکسپو سینٹرکراچی
جنرل سید عاصم منیر این آئی (ایم)،چیف آف آرمی سٹاف نے کراچی میں ایکسپو سینٹر میں منعقد بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار کا دورہ کیا چیف آف آرمی سٹاف نے دورے کے دوران دوست ممالک کے دفاعی مینوفیکچررز کی فعال شرکت کو سراہا نمائش میں کل 557 نمائش کنندگان شریک ہیں جن میں سے 333بین الاقوامی جبکہ 224 ملکی نمائش کنندگان ہیں
36 ممالک نے اپنے نمائشی سٹالز لگائے جن میں سے 17 ممالک اس نمائش میں پہلی مرتبہ حصہ لے رہے ہیں
اس نمائشی تقریب میں 53 ممالک کے 300 سے زائد غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی اور انہوں نے نمائش اور پاکستان کی دفاعی صنعت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا
دوران نمائش چیف آف آرمی سٹاف نے تقریب میں موجود غیر ملکی فوجی حکام اور دفاعی مندوبین کے ساتھ بھی بات چیت کی
اس نمائش کی انفرادیت یہ ہے کہ نمائش میں جدید ترین جنگی (بغیر پائلٹ) فضائی گاڑی شہپر تھری کا افتتاح کیا گیا ہے اس فضائی گاڑی کو گلوبل انڈسٹریل ڈیفنس سولیوشنز پاکستان نے تیار کیا ہے
شہپر تھری اعلی درجے کی صلاحیتوں کا حامل ہے بشمول 35 ہزار فٹ کی اپریشنل چھت اور 24 گھنٹے سے زیادہ کی برداشت کے شیپر تھری بموں میزائلوں اور ٹار پیڈو سمیت وسیع پیمانے پر گولا بارود لے جانے کی صلاحیت سے بہرا ور ہے