news

مایوسی کے بادل چھٹ چکے ہیں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

Published

on

پاکستان آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل کا بھرپور یقین ہے میں نے پہلے بھی یہ کہا تھا کہ مسلمان کو زیب نہیں دیتا کہ وہ مایوس ہو مایوسی مسلمان کے لیے حرام قرار دے دی گئی ہے پاکستان پر گزشتہ برس سے مایوسی کے جو بادل منڈلا رہے تھے وہ اب چھٹ چکے ہیں اور پاکستان میں معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے اشاریے مثبت آ رہے ہیں بہت امید ہے کہ اگلا سال انشاء اللہ مزید بہتر ہوگا
جنرل سید عاصم منیر نے اپنی بات کو مزید بڑھاتے ہوئے کہا کہ مایوسی پھیلانے والے اور ملک کو ڈیفالٹر کرنے والے اب کدھر ہیں؟ کیا یہ ملک میں مایوسی پھیلانے کے جواب دہ نہیں ہیں کوئی بھی چیز خواہ وہ سیاست ہو یا کچھ اور ملکی سلامتی سے مقدم نہیں ہم سب کو اپنے ذاتی مفادات کو بھلا کر قومی مفادات اور یکجہتی کے لیے کام کرنا چاہیے ہمیں ذاتی مفادات کی بجائے قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے
انہوں نے کہا کہ ریاست ہم سب کے لیے ایک ماں کی طرح ہے جس طرح ماں اپنے بچوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے اسی طرح ریاست بھی اپنے مکینوں کا خیال کرتی ہے ریاست کی قدر لیبیا ،عراق اور فلسطین کی عوام سے پوچھی جائے تو اندازہ ہوگا کہ وطن کتنا اہم ہوتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version