news
پی ٹی آئی احتجاج روکنے کی تیاریاں مکمل:8 ہزار اصافی پولیس اہلکار طلب
اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری ڈی چوک کو سیل کرنے کے عمل میں مصروف ہے، اور ملک بھر سے 8 ہزار اضافی پولیس اہلکار طلب کیے گئے ہیں۔ پنجاب میں 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اسٹینڈ بائی پر ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے
مری میں 7 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت تمام قسم کے اجتماعات، ریلیوں اور جلوسوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکا جا سکے
اس کے علاوہ، قائداعظم یونیورسٹی کو 22 سے 25 نومبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کا حصہ ہے