news
وی پی این کی رجسٹریشن کے لیے آخری تاریخ 30 نومبر، پی ٹی اے
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی طرف سے پرائیویٹ نیٹ ورک وی پی این کی رجسٹریشن کے لیے 30 نومبر بطور آخری تاریخ دے دی گئی ہے
یکم نومبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا جائے گا
پی ٹی اے کے مطابق وی پی این کو pregistration.pta. Gov. Pk پر رجسٹر کروایا جا سکتا ہے
وی پی این کے ذریعے پبلک نیٹ ورکس کو استعمال کرتے ہوئے ایک محفوظ نیٹ ورک کنکشن بنانے میں مدد ملتی ہے
وی پی این سے انٹرنیٹ ٹریفک انکرپٹ کرکے اپ کی ان لائن شناخت کو چھپا دیتا ہے آسان الفاظ میں اس طرح کہا جا سکتا ہے کہ وی پی این استعمال کرنے سے تھرڈ پارٹیز کے لیے ان لائن سرگرمیوں کو ٹریک کرنا یا ڈیٹا چلانا بہت مشکل ہو جاتا ہے
وی پی این آپ کے آئی پی ایڈریس کو چھپا کر نیٹ ورک ٹریفک کو ایک خصوصی ریموٹ سروس پر پھر سے ری ڈائریکٹ کر دیتے ہیں جو کہ ایک وی پی این ہوسٹ کی مدد سے چلا ئی جا رہی ہوتی ہے یعنی جب وی پی این کے ذریعے ان لائن سرفنگ کی جاتی ہے تو وی پی این سرور آپ کے ڈیٹا کا سورس بن جاتا ہے
اس طرح انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر اور دیگر افراد یہ نہیں دیکھ پاتے کہ آپ کون سی ویب سائٹ کا وزٹ کر رہے ہیں یا ان لائن کون سا ڈیٹا بھیج رہے ہیں یا وصول کر رہے ہیں
وی پی این ایک فلٹر کی طرح آپ کے تمام ڈیٹا کو ناقابل فہم شکل میں بدل دیتا ہے اگر کوئی آپ کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر بھی لے تو وہ اس کے لیے بیکار ہوتا ہے