news

بنوں:چیک پوسٹ حملے میں 12سیکیورٹی اہلکار شہید، آئی ایس پی آر

Published

on

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بنوں کے علاقے میں مشترکہ چیک پوسٹ پر خوارجیوں کی طرف سے حملے کی کوشش کی گئی جس کا جواب دیتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارجی ہلاک کر دیے گئے
خوارجیوں کے خود کش حملے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 2 اہلکار شہید ہوئے
آئی ایس پی آر کی اطلاع کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی طرف سے خوارجیوں کی چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی تھی جس کے جواب میں خوارج نے بارود سے بھری گاڑی پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی
جس کے باعث دھماکے سے چیک پوسٹ کی دیوار کا ایک حصہ گر گیا اور خودکش دھماکے سے ملحقہ انفرا اسٹرکچر کو بھی نقصان ہوا جس سے 12 جوان شہید ہوگئے
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں ضرور کھڑا کیا جائے گا، ملک میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے ہر دم پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کی مضبوطی ہیں
شہدا میں گوجرانوالہ کے صوبیدار عمران احمد فاروقی، سرگودھا کے حوالدار محمد جاوید اقبال، ایبٹ آباد کے نائیک طہماس احمد، ہری پور کے 39 سال کے نائیک باسط فرید شامل ہیں
شہداء میں بارکھان اور کوہلو کے سپاہی صفدر علی اور اسد بشیر شامل ہیں جبکہ ڈی آئی خان اور میانوالی کے سپاہی اعجاز حسین اور عاطف خان نے بھی شہادت دی
شہید ہونے والوں میں ضلع کرک اور لوئر دیر کے شاہ زمان بھی ہیں
اس موقع پر صدر پاکستان آصف علی زرداری نے وطن عزیز کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version