news
سکول کھولنے کے باوجود بھی احتیاطی تدابیر برقرار رکھی جائیں گی، مریم اورنگزیب
لاہور اور ملتان میں اسموگ میں کمی کے باعث تعلیمی اداروں میں کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے
حکام کا کہنا ہے کہ سموگ میں کمی کے باعث اگرچہ تعلیمی ادارے کھول دیے گئے ہیں تا ہم حکام کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ سکول کھلنے کا وقت تمام سکولوں میں پونے نو بجے سے بعد کا ہوگا نیز طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے اور ابھی تک بیرونی کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی برقرار ہے ٹریفک کے اضافی بوجھ سے بچنے کے لیے کلاس وائیز سکول کی چھٹی کا وقت مقرر کیا گیا ہے
جب کہ دوسری جانب پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سموگ میں کمی کے باوجود بھی سموگ مہم کو جاری رکھا جائے گا اسکول کھولنے کے باوجود بھی احتیاطی تدابیر ملحوظ خاطر رکھی جائیں گی
نیز انہوں نے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے 15 بھٹے بھی منہدم کر دیے گئے ہیں جن میں سے نو ملتان پانچ رحیم یار خان اور ایک بھٹہ جھنگ میں گرایا گیا ہے نیز گجرانوالہ رحیم یار خان اور شیخوپورہ میں تین صنعتی یونٹس کو سیل کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کروا دیے گئے ہیں
ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر لاہور میں 12 اور پنجاب کے دیگر شہروں میں 10 یونٹ سیل کر دیے گئے ہیں
بابو صابو ،سگیاں اور دیگر داخلی راستوں پر ہیوی ٹریفک اور ٹرانسپورٹ کا داخلہ ابھی بھی ممنوع ہے