news
نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے
وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا
اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر ڈی جی آئی، ایس آئی کےعلاوہ انٹیلیجنس اداروں کے سربراہان چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شامل ہوں گے
حکام کا کہنا ہے کہ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف کیے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی
اس سے قبل ایپکس کمیٹی کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا