news
فی حاجی حج کرایا 50 ڈالر سستا، وزارت مذہبی امور
گزشتہ برس کی نسبت آئندہ برس 2025 میں حجاج کرام کو 50 ڈالر کم ادا کرنا ہوں گے
وزارت مذہبی امور کے مطابق فضائی سفر پر حج کے لیے روانگی اختیار کرنے والے حجاج کرام کو گزشتہ برس کے مقابلے میں کم کرایہ ادا کرنا پڑے گا
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے پی آئی اے سے 800 ڈالر فی حاجی کرایا طے کر لیا ہے جبکہ گزشتہ حج پر یہ کرایہ 850 ڈالر تھا وزارت مذہبی امور کی طرف سے 35 ہزار عازمین حج کا کوٹا پی آئی اے کو دے دیا گیا ہے