news

ڈائلیسز مریضوں کے فنڈز میں 10 لاکھ کا اضافہ: ایڈز پھیلنے کے واقعہ پر رپورٹ طلب، وزیراعلی پنجاب

Published

on

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کا ڈائلیسز کروانے والے مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعہ پر از خود نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر رپورٹ طلب کر لی ہے
مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں ہیلتھ پروگرام اور دیگر پروجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
انہوں نے اجلاس کے دوران ملک میں پہلے چیف منسٹر ڈائلسز پروگرام کارڈ کی منظوری دی اور ڈائلیسز کروانے والے مریضوں کے علاج کے لیے فنڈز کو 10 لاکھ تک بڑھا دیا جن میں سے ساڑھے آٹھ لاکھ امراض گردہ میں مبتلا مریضوں کے ڈائلیسز کے لیے جبکہ ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹ کے لیے مخصوص کیا گیا
انہوں نے عملہ کو ہدایت کی کہ ڈائلسز کے مریضوں کے لیے مفت ادویات اور ٹیسٹ کو یقینی بنایا جائے اور اس مرض میں مبتلا افراد کا ڈائلسز ہر صورت جاری رکھا جائے دوران اجلاس انہوں نے پنجاب کے اندر مزید ڈائلسز یونٹ قائم کرنے پر اتفاق رائے کرتے ہوئے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ڈائلسز سینٹر میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی
انہوں نے ڈائلیسز کروانے والے مریضوں میں ایڈز کے پھیلاؤ کو افسوسناک بلکہ شرمناک قرار دیا
اجلاس میں وزیراعلی کو پنجاب سے دیگر صوبوں میں مفت ادویات کی منتقلی کے حوالے سے بھی اگاہ کیا گیا نیز نواز شریف کینسر ہسپتال پر پیش رفت کی رپورٹ بھی پیش کی گئی جس پر انہوں نے ہسپتال کا ہیڈ مقرر کرنے کی ہدایت کی انہوں نے پی آئی سی ٹو کو سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دل کے امراض کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی الات اور ادویات فراہم کی جائیں ڈاکٹرز کی جدید ترین ٹریننگ کروائی جائے اور اس کے لیے بہترین ٹرینرز تعینات کیے جائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version