news

بیکٹیریا کی قدرتی صلاحیت پر مبنی لیزر ٹیکنالوجی مریخ پر جانے والی مشنز کے ساتھ زمین پر شفاف توانائی کا ذریعہ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی 

Published

on

سائنس دانوں کا خیال ہے کہ سورج کی روشنی کو توانائی میں تبدیل کر دینے والی بیکٹیریا کی قدرتی صلاحیتوں پر مبنی لیزر مریخ پر جانے والے مشن کے ساتھ زمین کے اوپر شفاف توانائی کا بہترین ذریعہ فراہم کر سکتی ہے
ایڈنبرا کی ہیریٹ۔واٹ یونیورسٹی میں ضیائی تالیف کے عمل سے پودوں اور بیکٹیریا کی روشنی کو کیمیکل توانائی میں بدلنے پر موجود ٹیکنالوجی تکمیل کے مراحل میں ہے
اس ٹیکنالوجی کا مقصد خاص قسم کے ضیائی تالیفی بیکٹیریا کے اندر موجود روشنی استعمال کرنے والے اینٹینا کو استعمال میں لا کر روشنی سے حاصل ہونے والی توانائی کو بڑھانا اور ان کو لیزر شعاعوں میں تبدیل کرنا ہے اس توانائی سے خلا میں ایک جگہ سے دوسری جگہ تک چیزوں کو منتقل کیا جا سکے گا
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مصنوعی پرزوں کی بجائے قدرتی چیزوں کے استعمال سے خلا میں لیزر کو موثر انداز میں دوبارہ بنایا جاسکے یعنی زمین سے متبادل پرزے بھیجنے کی بجائے یہ لیزر اپنا کام جاری رکھ سکے
یہ بھی دھیان میں رہے کہ روایتی سیمی کنڈکٹر سولر پینلز کی بجائے یہ ٹیکنالوجی کسی الیکٹرانک پرزوں پر انحصار نہیں کری گی
اپیک نامی اس منصوبے کے تحت اس ٹیکنالوجی کو خلا میں آزمائش اور اس کے استعمال کو بہتر بنانے سے پہلے اس کو لیبارٹری کی کنڈیشن میں بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version