news
ٹیکس چوروں کے خلاف کاروائی کر کے انہیں فوری کیفر کردار تک پہنچایا جائے، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف
شہباز شریف نے ملک میں مہنگائی کی شرح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام کو چاہیے کہ وہ ٹیکس چوروں اور ان کی مدد کرنے والوں کا فوری طور پر سراغ لگائیں اور ہر ٹیکس دہندہ کی صف میں آنے والے سے ٹکس وصول کریں
وزیراعظم کی طرف سے یہ ہدایات وزارت خزانہ کی طرف سے ملکی معیشت اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے وفد سے ملاقات کے حوالے سے بریفنگ کے دوران دی گئی
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوروں کے خلاف کاروانیں تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ان کو اور ان کے سہولت کاروں کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے
اس موقع پر وزارت خزانہ نے کہا کہ پاکستان ٹیکس چوری اور دھوکہ دہی کی وجہ سے تین اشاریہ چار ٹریلین روپے کی ریونیو گیپ سے متاثر ہے
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت اس وقت ہی اچھی طرح چل سکتی ہے جب تمام سٹیک ہولڈرز اپنی ذمہ داریاں پوری کریں قومی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے تمام شعبوں کو ٹیکس ادا کرنا چاہیے
وزیراعظم کے میڈیا ونگ کا کہنا ہے کے وزیراعظم کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے باعث سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اس وقت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیراعظم کو آئی ایم ایف کے وفد سے اپنی ملاقات کے حوالے سے بھی اگاہ کیا
وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملنی چاہیے اور وہ عوامی وعدوں کی تکمیل کے لیے ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں اس موقع پر انہوں نے مہنگائی کی شرح میں کمی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ شرح سود کو 22 فیصد سے گھٹا کر 15 فیصد کر دیا گیا ہے جس سے کاروباری سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے برآمدات میں اضافے سے ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بھی بڑے ہیں
وزیراعظم نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری یہ ظاہر کرتی ہے کہ حکومت کی پالیسیاں قابل اعتماد ہیں انہوں نے مریم نواز کی سربراہی میں پنجاب کی صوبائی حکومت کی بھی تعریف کی اس اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر مملکت برائے اقتصادی امور علی پرویز ملک اور دیگر نے بھی شرکت کی