news
تحریری فیصلہ : عمران خان فیصل واوڈا ،شیخ رشید، صداقت عباسی لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بری، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد
سٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی طرف سے بانئ پی ٹی آئی عمران خان، فیصل واؤڈا، شیخ رشید اور صداقت عباسی کے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بری ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے
جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کی طرف سے تحریری فیصلہ جاری کیا گیا ہے
اس تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر اس کیس کا ٹرائل چلایا جاتا تب بھی سزا ہونے کے امکانات نہیں تھے، پراسیکیوشن نے یہ مؤقف اپنایا کہ اگر ہزار سے 12 سو کارکنان نے پولیس پر حملہ کیا تو دلچسپ بات جو قابل تشریح ہے وہ یہ ہے کہ ہزار سے 12 سو افراد کے حملے میں ایک بھی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا آخر کیوں اور کیسے؟
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کا کہنا ہے کہ پراسیکیوشن کی طرف سے پیش کی گئی کہانی میں شکوک و شبہات کے امکانات ہیں، مدعی مقدمہ کے الزامات کو درست ثابت نہیں کیا جا سکا
تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی، فیصل واؤڈا، شیخ رشید سمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو انہیں جیل سے رہا کر دیا جائے
عدالت نے کہا کہ شہزاد وسیم اور اسد قیصر کو تو 24 فروری 2024ء کو کیس سے بری کردیا گیا تھا اور اب فیاض الحسن چوہان، فردوس شمیم، فواد چوہدری اور شبلی فراز کو بھی بری کر دیا گیا ہے
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ملزمان کے ضمانتی مچلکے واپس کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے
یاد رہے کہ بان پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کے خلاف تھانہ آبپارہ میں اگست 2022ء میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔