news
غیر رجسٹرڈ وی پی این کو دو ہفتے کی مزید مہلت، پی ٹی اے
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ شدہ وی پی این کو دو ہفتے مزید مہلت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این کو 30 نومبر تک کی مہلت دی گئی ہے
واضح رہے کہ یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کے خلاف کریک ڈاؤن کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وی پی این کی بندش سے متعلق ایک ٹرائل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے
پی ٹی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این سکیورٹی کے لیے شدید خطرہ ہے اور اس کے ذریعے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے