news
مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کا بیٹا حسن نواز دیوالیہ، برطانوی عدالت
برطانوی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا ہے ذرائع کے مطابق رائل کورٹ آف جسٹس نے حسن نواز کے خلاف فیصلہ دیا ہے تفصیلات کے مطابق عدالتی فیصلے میں حسن نواز کو ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قرار دیا گیا
عوامی ریکارڈ کے حامل سرکاری یو کے گزٹ نے دیوالیہ ہونے کی تفصیلات شائع کر دی ہیں جس کے مطابق حسن نواز فلیٹ 17 ایون فیلڈ ہاؤس 118 پارک لین کے رہائشی اور کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں کو کیس نمبر 694 آف 2023 ہائی کورٹ میں دیوالیہ قرار دیا گیا ہے جو کہ 25 اگست 2023 کو دائر کیا گیا تھا دیوالیہ کا حکم 29 اپریل 2024 کو قرض دہندگان کی طرف سے عدم ادائیگی پر دائر کیے گئے کیس میں کیا گیا
دیوانی مقدمہ حسن نواز کے خلاف محکمہ ریوینیو اینڈ کسٹمز کی طرف سے کیا گیا جس کی نمائندگی کو میکسویل نے کی نیز
برطانوی قانون کے مطابق دیوالیہ کا حکم ذاتی دیوالیہ پن کے عمل کا حصہ ہے جو کہ عدالت کی طرف سے کسی فرد کو جاری کیا جاے تو وہ دیوالیہ ہو جاتا ہے نیز دیوالیہ پن کے احکامات صرف لند گزٹ میں ہی شائع ہوتے ہیں جو اسے دیوالیہ کاری سروس سے ملتے ہیں
واضح رہے کہ دیوالیہ ہونے والا شخص ڈائریکٹر کے طور پر کام نہیں کر سکتا اور نہ ہی کمپنی کے انتظامات میں کسی طرح شمولیت کر سکتا ہے جب تک کہ وہ دیوالیہ پن کی اس کیفیت سے باہر نہ آ جائے اور اسے عدالت ڈائریکٹر کے طور پر کام کرنے کی اجازت نہ دے دے واضح رہے کہ حسن نواز برطانیہ میں متعدد کمپنیوں کے ڈائریکٹر ہیں