news
تین سوسالوں سے جزائر سلیمان میں نشونما پانے والا دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
سائنس دانوں نے حال ہی میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت کیا ہے جس کے متعلق امکان ہے کہ یہ گزشتہ 300 سال سے جزائر سلیمان میں بغیر کسی رکاوٹ کے نشوونما پا رہا ہے
تحقیقی ٹیم نے تھری سسٹرز آئی لینڈ گروپ کے اندر اس مرجان کو دیکھا مرجان کی چوڑائی 112 فٹ لمبائی 108 فٹ جبکہ اس کی اونچائی 18 فٹ ہے اور اس کا کل حجم 600 فٹ سے زیادہ ہے
نیشنل جیوگرافک ایکسپلورر اور پرسٹائن سیز کے بانی کا کہنا ہے کہ جب ہمیں ایسا لگا ہے کہ اب اس کرہ ارض پر دریافت کرنے کے لیے ہمارے پاس کچھ نہیں رہا تو اسی ٹائم ہمیں ایک ارب چھوٹے چھوٹے پالپس پر مشتمل ایک بہت بڑا مرجان ملا جو کہ زندگی اور رنگوں کے ساتھ نشونما پا رہا ہے
ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک اہم سائنسی دریافت ہے گویا کہ کسی سب سے اونچے درخت کو دریافت کرنا اس مرجان کو انتہائی دور دراز مقام پر ہونے کے باوجود گلوبل وارمنگ اور دیگر انسانی خطرات لاحق ہیں
واضح رہے کہ مرجان ایک جاندار ہے جو پالپس کے ایک انتہائی پیچیدہ نیٹ ورک سے بنا ہوا ہے جو کہ درحقیقت ایک چھوٹی انفرادی مخلوق ہے