news
اب کوئی نیا منی بجٹ نہیں، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پرائمری سر پلس کا ہدف بڑی کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے نیشنل فسکل پیکٹ کو کابینہ کی طرف سے منظور کیا گیا ہے این ایف سی پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت نہیں ہے
وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق ملک میں کوئی منی بجٹ نہیں پیش کیا جا رہا 12970 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف مکمل کیا جائے گا اور بہتر انتظامی اقدامات کے ذریعے کامیاب بنایا جائے گا
وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہا کہ فسکل پیکٹ کی منظوری کے لیے ہم وزیراعلی سندھ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں
نیز انہوں نے آئی ایم ایف کے دورے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کا مقصد معیشت کا جائزہ لینے کی بجائے اعتماد سازی میں اضافہ تھا ہمارے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات بہت تعمیری اور بامقصد رہے ہیں نیز آئی ایم ایف سے ورچول مذاکرات ہوتے رہتے ہیں مگر کچھ نکات آمنے سامنے بیٹھ کر طے کرنا بھی ضروری تھے حقائق کی بنیاد پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے