news
ملک کی دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے باعث پنجاب میں سکیورٹی ہائی الرٹ، آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب عثمان انور نے ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیشِ نظر صوبے میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے
اس حوالے سے گورنر پنجاب سلیم حیدر سے آئی جی پولیس پنجاب عثمان انور نے ملاقات کی اور
اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہنا ہے کہ پولیس کے لیے لازم ہے کہ وہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات کرے، پولیس جرائم کی روک تھام کے لیے ہر ممکن مؤثر اقدامات کرے
انہوں نے کہا کہ تھانہ کلچر کو اب بدلنا ہو گا پولیس کو حقیقی معنوں میں عوام کا مدد گار اور خدمت گار ہونا چاہیے، صوبے میں امن و امان کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جا سکتا
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ سیکیورٹی اداروں کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں
انہوں نے کہا کہ صوبے میں اسموگ کی بدترین ہوتی صورتحال پر قابو پانے کے لیے سب اداروں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، اسموگ کے حوالے سے حکومت کی طرف سے جاری ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانا ضروری ہے
آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے