news

کراچی طالبات :پھلوں اور سبزیوں کو محفوظ کرنے کے لیے بائیو ڈگریڈیبل پروٹیکٹو شیٹس تیار، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

Published

on

کراچی کی طالبات نے پھل اور سبزیوں کو محفوظ کرنے کےلیے ایک ایسی بائیو ڈیگریڈیبل پروٹیکٹو شیٹ تیار کرلی ہے، جس کی مدد سے سبزیوں اور پھلوں کو خراب ہونے سے بچایا جاسکتا ہے
غذائی اجناس کومحفوظ کرنے کےلیے ہمدرد یونیورسٹی کے فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ کی فائنل ایئر کی طالبات نے ایک ایسی اختراعی جاذب شیٹ تیار کی ہے جس کا مقصد ملک میں نقل و حمل کے دوران کھانے کے ضیاع کو روکنا کرنا ہے
ملک کو 30 سے 40 فیصد غذا کے ضیاع کا سامنا ہے، خصوصا آلودہ پانی سے سبزیاں اور پھل وغیرہ اس اہم عالمی مسئلے کے حل کےلیے کراچی کی طالبات نے ایسی ماحول دوست جاذب شیٹس تیار کی ہیں، جن سے غذا کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکتا ہے
طالبات نے فاضل مواد جیسے گنے کی ضمنی مصنوعات ، انڈے کے چھلکے اور بینٹونائٹ کو ایک بائنڈنگ ایجنٹ کے طور پر مٹی کے ساتھ مکس کر کے ایک حل تلاش کر لیا ہے نیز اس ماحول دوست جاذب شیٹ کو کارٹن ریک میں رکھنے کےلیے خصوصی ڈیزائن کیا گیا ہے، جو زیادہ نمی کو مؤثر طور پر جذب کرکے پھل و سبزیوں کو خراب ہونے سے بچاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version