news

جعلی ایف بی آر اور اصلی پولیس نے 90 لاکھ مالیت کا ٹرک لوٹ لیا

Published

on

صوبہ پنجاب کے ضلع لاہور میں اصلی پولیس اہلکاروں نے جعلی ایف بی آر اہلکاروں کے ساتھ مل کر اشیائے خوردونوش سے بھرا ہوا ٹرک روک کر لوٹ لیا
نوسربازوں نے ٹرک کو ساندہ کے تھانہ میں لے جا کر وہاں نوے لاکھ روپے مالیت کا سامان لوٹنے کے علاوہ چودہ لاکھ روپے بطور رشوت بھی وصول کر لیے
تھانہ لوئر مال کی پولیس نے اے ایس آئی ماجد جہانگیر اور جعلی ایف بی آر انسپکٹر قیصر جوئیہ سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مقدمہ میں اغواء، حبس بے جا میں رکھنے اور اختیارات سے تجاوز کرنے کی دفعات لگادی گی ہیں
پولیس کا کہنا ہے کہ تاجر نذیر کی درخواست پر تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ ساندہ تھانہ کے اے ایس آئی ماجد جہانگیر اور جعلی ایف بی آر ٹیم نے واردات کی ہے
پولیس کی طرف سے واقعے کی مزید تفتیش ابھی جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version