news
اے آئی سسٹم کے ذریعے بکریوں کی تکلیف کی شناخت کرنا آسان
آرٹیفیشل انٹیلیجنس سسٹم نے بکریوں کے اندر تکلیف دہ حالت کی نشاندہی کرنا شروع کر دی ہے
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس خصوصی ٹول کے ذریعے نہ صرف جانوروں کی فلاح کے عمل میں بہتری لائی جا سکتی ہے بلکہ اس سے بے زبان مریض جیسے کہ بچوں وغیرہ کی تشخیص کے طریقہ کار میں بھی ایک جدت پیدا ہو جائے گی
ماہرین کا کہنا ہے کہ جانور جو اپنی تکلیف بول کر نہیں بتا سکتے اور چھوٹے سے مسئلے سے بہت زیادہ پریشانی میں چلے جاتے ہیں اور ان کے لیے خصوصی ڈاکٹرز کا اہتمام کیا جاتا ہے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اس ٹول کے ذریعے جانوروں کے اندر ان بیماری اور اس کی نوعیت کا سمجھنا بہت آسان ہو جائے گا
یہ سسٹم تکلیف دہ بکریوں اور پرسکون بغیر تکلیف کے بکروں کے چہروں کو فلما کر تیار کیا گیا ہے اور ان ویڈیوز کو ایک مشین لرننگ سسٹم میں ان پٹ کیا گیا جس سے ممکنہ طور پر تکلیف میں مبتلا بکروں کی نشاندہی ہو گئی
تحقیق کے مطابق سسٹم نے بکروں میں ان کی کیفیت اور حالت کی تشخیص 62 سے 80 فیصد کے درمیان درست بتائی ہے اس لیے سائنسدان پر امید اور پر عزم ہیں کہ اس میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے
اب تک اس سسٹم پر 40 بکروں کو پری ٹیسٹر کے طور پر استعمال کیا گیا ہے محققین پر امید ہیں کہ اس نظام کو مزید بکریوں اور دیگر قسم کے جانوروں پر بھی آزمایا جا سکتا ہے