news
خسارے کی رپورٹ غلط: آئی ایم ایف نے تسلیم کر لیا، وزیر اطلاعات پنجاب
وزیر اطلاعت پنجاب عظمی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت کی پہلی سہ مائی میں خسارے کی خبریں بالکل غلط ہیں
عظمی بخاری نے خسارے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر دستاویزات وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں نیز انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے اس بات کو تسلیم کر لیا ہے کہ خسارے کی رپورٹ غلط ہے اس کو ٹھیک کر دیا جائے گا
اور آئی ایم ایف جلد ہی اس رپورٹ کو اپنی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دے گا آئی ایم ایف کی طرف سے یہ بھی تسلیم کیا گیا ہے کہ پنجاب پہلے کوارٹر میں 40 ارب سر پلس میں ہے
عظمی بخاری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے وفد نے تسلیم کیا ہے کہ پنجاب حکومت کی 200 ارب کی سرمایہ کاری ہے اور پنجاب حکومت کے خسارے میں جانے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے پہلے کوارٹر میں 40 ارب کا سر پلس دیا اور موجودہ سال کے آخر میں پنجاب حکومت 680 ارب کا سر پلس دے گی
اعظمی بخاری نے پنجاب حکومت کی تعریف و توصیف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 1952 کے بعد پہلی مرتبہ گندم کا واجب الادا قرض صفر کیا ہے اور مریم نواز کے وزیراعلی بننے کے بعد پنجاب کے قرضوں میں کمی واقع ہوئی ہے