news

توشہ خانہ کیس ٹو بریت کی درخواستیں مسترد، اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند

Published

on

توشہ خانہ کیس ٹو کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی گی ہیں
توشہ خانہ کیس ٹو میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر اڈیالہ جیل کے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی
عدالت کی طرف سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد کرنے کے حوالے سے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے
قبل ازیں 12 نومبر کو توشہ خانہ کیس 2 میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس ٹو سے بری کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔
12 نومبر کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اس کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی تھی
واضح رہے کہ 12 نومبر سے پہلے ہونے والی سماعت میں دونوں کو بری کرنے کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہو گئے تھے دلائل کی تکمیل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version