news
چار سدہ کے علاقے اخون ڈھیری میں دھماکہ، پولیس ذرائع
چارسدہ کے علاقے اخون ڈھیری میں ایک دھماکہ ہوا ہے
پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکہ کے مقام سے تباہ شدہ موٹرسائیکل اور انسانی اعضاء ملے ہیں، دھماکہ خودکش تھا یا کچھ اور اس معمے کو حل کرنے کے لئے تحقیقات کی جا رہی ہیں
پولیس کے مطابق چارسدہ میں دھماکہ ایک موٹر سائیکل سوار شخص کے پاس دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ہوا ہے
ڈی پی او مسعود احمد نے کہا کہ پولیس وین پر دھماکہ نہیں ہوا ابھی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں
ڈی پی او مسعود نے مزید کہا کہ واقعے میں ہلاک ہونے والا شخص موٹرسائیکل پر سوار تھا
انہوں نے کہا ہے کہ دھماکے کی جگہ سے دستیاب ہونے والے انسانی اعضاء اسپتال پہنچا دیے گئے ہیں اور تباہ ہونے والی موٹرسائیکل کا جائزہ لیا گیا ہے
انہوں نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل کے قریب سے شناختی کارڈ اور کچھ پیسے بھی ملے ہیں، بظاہر تو یہ خودکش حملے کے شواہد ہیں، مزید تحقیقات کرنے پر اصل نوعیت کا اندازہ ہوگا۔