news
سات سو چھہتر(776) ارب روپے کے ٹی بلز فروخت، حکومت پاکستان
حکومتِ پاکستان نے نیلامی میں 776 ارب روپے کے ٹی بلز فروخت کرر دیے ہیں
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ریکارڈ کے مطابق نیلامی میں 3 ماہ کے 317 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز فروخت کیے گئے جن کی کٹ آف ایلڈ 20 بیسز پوائنٹس کی کمی سے 13.70 فیصد رہی ہے
نیلامی میں 6 ماہ کے دوران 167 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز بھی فروخت کیے گئے جبکہ 6 ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 13.49 فیصد پر برقرار ہے اسٹیٹ بینک کی اطلاعات کے مطابق نیلامی میں 12 ماہ کے 292 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز فروخت کیےگئے جن کی کٹ آف ایلڈ 10 بیسز پوائنٹس کے اضافے سے 13.19 فیصد رہی ہے
یاد رہے کہ نیلامی میں 800 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز فروخت کرنے کا ہدف تھا۔