news

پاک چین تعلقات کی مضبوطی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، وزیراعظم پاکستان

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف کی باکو میں کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس (کاپ 29)کے موقع پر آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات ہوئی جس میں ٹیکنالوجی‘قابل تجدید توانائی میں مشترکہ منصوبوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی مضبوطی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو چکاہے‘حکومت پاکستان چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے‘ ہماری حکومت ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ دینے کیلئے مکمل طور پر پر عزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق کل شہباز شریف نے چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ سے آذر بائیجان کے دارالحکومت باکو میں کاپ 29 کے کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس کے موقع پر خصوصی ملاقات کی ملاقات کے اس موقع پر چینی نائب وزیر اعظم نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سکیورٹی چیلنجز کو عبور کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے پاک چین دوستی اور تعاون میں وسعت کی خواہش کا اظہار کیا
علاوہ ازیں کاپ 29 اجلاس کے موقع پر شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے بھی ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان زہریلی گیسوں کے اخراج میں معمولی حصہ ہونے کے باوجود موسمیاتی تبدیلیوں سے( سب سے زیادہ) متاثرین ممالک میں شامل ہے۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے ہر پہلو کا بغور جائزہ لیا‘وزیراعظم نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مضبوط تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی میں مشترکہ منصوبوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version