news
متحدہ عرب امارات پہلی بار ‘مس یونیورس’ میں شرکت کے لیے تیار
متحدہ عرب امارات پہلی بار “مس یونیورس” عالمی مقابلے میں شرکت کے لیے تیار ہے، جہاں فیشن ماڈل اور تین بچوں کی ماں ایمیلیا دوبریوا یو اے ای کی نمائندگی کریں گی۔ یہ مقابلہ 16 نومبر کو میکسیکو میں منعقد ہوگا۔ دوبریوا نے اکتوبر میں “مس یونیورس یو اے ای” کا ٹائٹل جیتا تھا اور وہ اپنے قومی لباس کے راؤنڈ میں عبایا پہنیں گی، جب کہ دیگر راؤنڈز میں مختلف لباس زیب تن کریں گی۔ اس مقابلے میں دنیا بھر سے حسینائیں حصہ لیتی ہیں، اور ایک کو “مس یونیورس” کا تاج دیا جاتا ہے۔