news

ہاتھیوں کی تعداد میں اوسطا 77 فیصد کمی تحقیق، کولو راڈو سٹیٹ یونیورسٹی

Published

on

سائنس دانوں نے آگاہ کیا ہے کہ افریقی ہاتھی (جو برِاعظم افریقا کے 37 ممالک میں پھرتے رہتے ہیں) اب معدومیت کے دہانے پر ہیں۔
امریکا کی کولوراڈو اسٹیٹ یونیورسٹی نے جنگلی حیات کے ماہرین کی رہنمائی میں ایک تحقیق کی اس نئی تحقیق میں ہاتھیوں سے متعلق گزشتہ 53 سال کے ڈیٹا کا جائزہ بھی لیا گیا۔
اس تحقیق سے پتہ چلا کہ افریقی ہاتھیوں کی دونوں اقسام (افریکن فاریسٹ ایلیفنٹ اور لرجر افریکن بُش ایلیفنٹ) کی آبادی بڑے پیمانے پر معدوم ہوتی جا رہی ہے
تقریبا 60 برس کے عرصے میں فاریسٹ ایلیفنٹ کی آبادی میں اوسطاً 90 فی صد جبکہ بُش ایلیفنٹ کی تعداد میں 70 فی صد تک کمی واقع ہوگئی ہےاجتماعی طور پر ہاتھیوں کی تعداد میں اوسطاً 77 فی صد کمی کا مشاہدہ کیا گیا ہے جس کی بڑی وجہ انسانوں کے باعث ہونے والی ہاتھیوں کی اموات ہیں
افسوس کی بات یہ ہے کہ نر ہاتھیوں کو ٹرافی اور ان کے قیمتی دانتوں کے لیے اب بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اس جامعہ کے پروفیسر اور تحقیق کے مصنف جارج وِٹیمائر نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر مسلہ ان کی آبادی میں تنزلی کا ہے گو کہ کچھ علاقوں میں ان کے جُھنڈ مضبوط بھی ہوئےہیں تاہم ایوریج کافی کم ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version