news

پی سی بی کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط، پی سی بی

Published

on

چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے پاکستان میں نہ آکر کھیلنے کے معاملےپر پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو اپنی طرف سے خط لکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ایک خط لکھا ہے جس میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے پاکستان کھیلنے کے لیے نہ آنے کی ٹھوس وجوہات معلوم کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے جاری ہدایت کے بعد گزشتہ روز پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ کر اس معاملے پر اپنی حکومت کے سخت موقف سے آگاہ کیا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل آپشن کو مسترد کر دیا ہے
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے واضح کہا ہے کہ بھارتی ٹیم اگر پاکستان کھیلنےنہیں آتی تو آئندہ پاکستان کبھی بھارتی ٹیم کے ساتھ کسی بھی وینیو پر نہیں کھیلے گا۔
واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے ایک مرتبہ پھر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیکیورٹی کو جواز بناکر اپنی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔
بھارت کا موقف ہے کہ وہ ایشیا کپ کی طرح چیمپئنز ٹرافی بھی ہائبرڈ ماڈل کے مطابق کھیلنا چاہتا ہے اور اپنے تمام میچز یو اے ای میں ہی کھیلنے کا خواہشمند ہے
البتہ چیئرمین پی سی بی اس سے قبل بھی کئی بار دوٹوک موقف دے چکی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کسی طور قابل قبول نہیں پورا ٹورنامنٹ مکمل طور پر پاکستان میں ہی کرایا جائے گا۔
دوسری طرف شو پیس ایونٹ کے لیے پی سی بی کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں اور تمام اسٹیڈیمز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جب کہ آئی سی سی کی طرف سے ٹورنامنٹ کے لیے فنڈز مختص ہو چکا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version