news
کل سے تمام سرکاری اور نجی سکول 17 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان، پنجاب حکومت
حکومت پنجاب کی طرف سے کل تمام سرکاری اور نجی اسکولز بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے نیز تمام اسکول 17 نومبر تک بند رکھے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ اسموگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کے پیش نظر تمام اضلاع میں اسکولز بند کیے جارہے ہیں، یہ فیصلہ اضلاع کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا ہے
صوبائی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ ہمیں تعلیمی نقصان کا احساس ہے، مگر تعلیمی ادارے بند کرنے کا یہ قدم باامر مجبوری اٹھا رہے ہیں۔