news
باکو میں کوپ 29 کا آغاز : وزیراعظم پاکستان کی شرکت
وزیرِ اعظم شہباز شریف کوپ 29 کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے آذر بائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئے ہیں
واضح رہے کہ دارالحکومت باکو میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ہونے والی عالمی کانفرنس کوپ 29 جاری ہے
امریکی مندوب نے کہا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی کے باجود موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کام کو جاری رکھیں گے
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ فوسل فیول سے دیگر توانائی کے ذرائع پر منتقلی کے عمل کو آہستہ تو کر سکتے ہیں ختم نہیں کر سکتے۔
انڈونیشیا کے مندوب نےکہا ہےکہ انڈونیشیا آئندہ 15 سال کے دوران 75 گیگا واٹ قابلِ تجدید توانائی پیدا کرے گا۔
اقوامِ متحدہ کے کلائمیٹ چیف نے اپنے بیان میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کےموجودہ مسائل سے نمٹنےکے لیےفنڈنگ ایک عطیہ ہےاور موسمیاتی مالیاتی ہدف مکمل طور پر ہر قوم کے لیے بھلائی اور خیر کا ذریعہ ہے۔