news
لاہور: جرمن سیاح پر حملہ، موبائل، نقدی اور کیمرہ چھین لیا گیا
لاہور پولیس کے مطابق 27 سالہ جرمن سیاح برگ فلورائن، جو سائیکل پر پاکستان آیا تھا، ایئرپورٹ کے قریب سڑک پر کیمپ لگا کر سو رہا تھا۔ دو مسلح افراد نے اس پر حملہ کیا، تشدد کا نشانہ بنایا، اور اس کا موبائل فون، نقدی، اور 5 لاکھ روپے مالیت کا کیمرہ چھین کر فرار ہوگئے۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق نے بتایا کہ شمالی چھاؤنی پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے اور ملزمان کو جلد ٹریس کیا جائے گا۔