news
عرب اسلامی سربراہی اجلاس آج متوقع
عرب اسلامی سربراہی اجلاس آج سعودیہ کے دارالحکومت ریاض میں ہوگا، جس میں وزیراعظم شہبازشریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں فلسطین اور لبنان سمیت خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اسلامی ممالک کے رہنما مشرق وسطی کی صورتحال پر اپنی تجاویز پیش کریں گے۔
نیز سمٹ کی سائیڈ لائینز پر وزیراعظم شہبا شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں کانفرنس میں شرکت کے لیے شہباز شریف کل ریاض پہنچ گئے تھے۔
رائل ایئرپورٹ ٹرمینل پر ریاض کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبد الرحمٰن بن عبدالعزیز کے علاوہ سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا تھا