news

کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی مرتبہ 94 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کر گیا، اسٹاک ایکسچینج

Published

on

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے نتیجے کے طور پر انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی مرتبہ 94 ہزار کی سطح کو عبور کرگیا ہے
لیکن انڈیکس اس بلند ترین سطح کو برقرار رکھنے میں مشکلات اور دشواری کا شکار ہے، ٹریڈنگ سیشن کے آخری مرحلے میں تیزی کی رفتار بھی کم ہوگئی ہے ۔ دوپہر 2:30 بجے کے ایس ای-100 انڈیکس 125.09 پوائنٹس یا 0.13 فیصد اضافے سے 93,416 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے
واضح رہے کہ ٹریڈنگ کے دوران ایک وقت پر 100 انڈیکس 94,020.02 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا
ایم ای بی ایل، ایم سی بی، کے الیکٹرک، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی ایس او اور پی آر ایل کے حصص کے ساتھ انڈیکس ہیوی انرجی اور بینکنگ حصص میں زبردست خریداری دیکھی جارہی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج
ماہرین نے اس برق رفتاری کو متعدد مثبت میکرو اکنامک پیش رفتوں سے منسوب کیا ہے جن میں اسٹیٹ بینک کی طرف سے پالیسی ریٹ میں تاریخی 250 بی پی ایس کٹوتی، شرح سود کو 15 فیصد تک کم کرنا بھی شامل ہے
ایم ایس سی آئی کے پیش کردہ تازہ ترین سہ ماہی جائزے میں ایم ایس سی آئی انڈیکس میں پاکستان کا ویٹ اضافے کے ساتھ 4.4 فیصد ہوگیا ہے
مزید برآں اکتوبر 2024ء میں پاکستان کی ترسیلات زر 3.1 ارب ڈالر رہ ہیں جس سے معیشت کو مزید سہارا ملا
گزشتہ ہفتے پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور مقامی سرمایہ کاروں کی طرف سے خریداری رجحان اور ادارہ جاتی حمایت کی وجہ سے یہ تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔
بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ہفتہ وار بنیادوں پر 2431.83 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ میں پہلی مرتبہ 93 ہزار کی تاریخی سطح عبور کرکے 93 ہزار 291.68 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوگیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version