news

رواں برس پاکستان امریکی روئی کا سب سے بڑا خریدار، احسان الحق

Published

on

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ امریکہ سے پاکستان کے لیے روئی درآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
احسان الحق نےمزید کہا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران میں امریکا سے 72 ہزار بیلز کے درآمدی معاہدے ہوئے ہیں۔
انہوں نے اس حوالے سے مزید روشنی ڈالتے ہوئےبتایا کہ رواں سال پاکستان امریکی روئی کا دنیا میں سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے، 30 لاکھ سے زائد بیلز روئی کے درآمدی معاہدے مکمل ہوگئےہیں
بارش سے فصل کو نقصان کے باعث روئی مہنگی ہوئی ہے اور ٹیکسٹائل ملز نے روئی کی درآمد شروع کر دی ہے
چیئرمین کاٹن جنرز فورم کا یہ بھی کہنا ہے کہ کپاس کی کم پیداوار اور معیاری روئی کی محدود دستیابی پر درآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہےکہ روئی کی قیمت 200 روپے کے اضافے سے 18 ہزار 200 روپے من تک پہنچ گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version