news
ترسیلات زر میں اضافہ، سٹیٹ بینک آف پاکستان
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی گئی ترسیلات زر اکتوبر 2024 ء کے دوران 3.0ڈ52 ارب ڈالر رہیں جو کہ سالانہ کی بنیاد پر 24 فیصد زیادہ ہیں جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں بھیجی جانے والی یہ رقوم 2.463 ارب ڈالر تھیں
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی طرف سے جاری کیے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق ماہانہ کی بنیاد پر اکتوبر میں ترسیلات زر ستمبر 2024 کے 2.86 ارب ڈالر کے مقابلے میں 7 فیصد زائد رہی ہیں
مالی سال 2025 کے ابتدائی چار ماہ میں ترسیلات زر تقریبا 35 فیصد اضافے کے ساتھ 11.8 ارب ڈالر رہیں جو مالی سال 2024 کے 4 ماہ کے دوران 8.8 ارب ڈالر تھیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان
ماہرین نے ترسیلات زر میں اضافے کا ذمہ دار، شرح تبادلہ کے استحکام، اوپن اور انٹربینک مارکیٹ ریٹس کے درمیان فرق میں کمی ، ڈیجیٹل ادائیگی چینلز میں اضافہ اور بیرون ملک منتقل ہونے والے کارکنوں کی تعداد میں اضافے کو قرار دیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان
ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے سی ای او محمد سہیل نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا کہ اس طرح کی مضبوط سرمایہ کاری سے پاکستان کو روپے کے استحکام کو برقرار رکھنے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پانے میں بڑی مدد ملے گی۔
ترسیلات زر ملک کے بیرونی کھاتوں کو مستحکم کرنےاور معاشی سرگرمیوں کو متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ ترسیلات زر پر منحصر گھرانوں کی قابل استعمال آمدنی میں اضافے کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
ترسیلات زر کا خاتمہ
سعودی عرب میں قیام پزیر پاکستانیوں نے اکتوبر 2024 میں سب سے زیادہ رقم بھیجی تھی کیونکہ انہوں نے اس ماہ 766.7 ملین ڈالر بھیجے۔ یہ رقم ماہانہ کی بنیاد پر 12 فیصد زیادہ ہے، اسی طرح پچھلے سال کے اسی ماہ میں تارکین وطن کی طرف سے بھیجے گئے 616.8 ملین ڈالر کے مقابلے میں 24 فیصد زیادہ تھی۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ماہانہ کی بنیادوں پر ترسیلات زر میں 10 فیصد بہتری ہوئی، جو کہ ستمبر میں 562.7 ملین ڈالر سے بڑھ کر اکتوبر میں 620.9 ملین ڈالر ہوگئی سالانہ بنیادوں پر ترسیلات زر میں 31 فیصد تک اضافہ ہوا جو پچھلے سال کے اسی مہینے میں 473.9 ملین ڈالر تھی ۔
اس مہینے کے دوران برطانیہ سے ترسیلات زر 429.5 ملین ڈالر رہیں جو ستمبر 2024 میں 424.1 ملین ڈالر کے مقابلے میں ایک فیصد سے زیادہ ہیں۔ سالانہ بنیاد پر اس میں 30 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی دوران یورپی یونین سے ترسیلات زر میں 2 فیصد تک کمی واقع ہوئی اور یہ اکتوبر 2024 میں 359.1 ملین ڈالرہوئی جو کہ ستمبر میں 365.5 ملین ڈالر تھی۔
اکتوبر 2024 میں امریکہ میں قیام پزیر پاکستانیوں نے 299.3 ملین ڈالر بھیجے جو کہ ماہانہ کی بنیاد پر 8 فیصد اضافہ ہے۔
گزشتہ مہینے اسٹیٹ بینک نے ترسیلات زر کے بہاؤ میں اضافے کے لیے بینکوں اور ایکسچینج کمپنیوں (ای سیز) کے لیے مراعاتی ڈھانچے میں تبدیلی کی گئی اس نظام کے تحت بینکوں اور اور سیز دونوں کو دو طرح کی ترغیبات 1-فکسڈ کمپونینٹ ترغیبات 2- متغیر اجزاء کی ترغیبات ملیں گی ۔