news

سورج سے انتہائی شدید توانائی کی لپٹوں کا اخراج، ناسا

Published

on

امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق سورج سے انتہائی شدید نوعیت کی توانائی کی لپٹوں کا اخراج ہوا ہے جس کی درجہ بندی ایکس 2.3 یعنی سورج کی انتہائی شدید لپٹوں کے طور پر کی گئی ہے۔
خارج ہونے والی توانائی کی یہ نشاندہی ناسا کے سولر ڈائنامکس آبزر ویٹری نے کی ہے جس کا کام مستقل بنیادوں پر سورج کی سطح کا ہر لحاظ سے مشاہدہ کرنا ہے تاکہ ایسے واقعات کی نشان دہی کی جا سکے۔
یہ شمسی لپٹیں سورج سے توانائی کا ایک ایسا طاقتور اخراج ہیں جس کے باعث زمین پر زندگی کے لیے خطرات پیدا ہونے کا امکان ہے
گو کہ یہ توانائی زمین پر جنوبی اور شمالی روشنیوں کا سبب بنتی ہیں تاہم ان کی وجہ سے مواصلاتی نظام، الیکٹریکل گرڈ اور دیگر اہم انفرا اسٹرکچر کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔
سورج اس وقت اپنے گیارہ سالہ شمسی چکر کے انتہائی دور میں داخل ہو رہا ہے اور اس دوران بہت امکان ہے کہ شمسی موسم ممکنہ طور پر شدت اختیار کر جا ئے
ماہرین مسلسل اس کے متعلق خبردار کر رہے ہیں کہ طاقتور شمسی لپٹیں اس اہم انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا سکتی ہیں جس پر زندگی کا انحصار  ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version