news

اس سال پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

Published

on

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کر دی۔ جس کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے نئے بجٹ میں معاشی ترقی کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کیا ہے۔ گزشتہ مالی سال پاکستان میں معاشی شرح نمو 2 فیصد رہی۔ عالمی معیشت اس سال 3.3 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔  آئی ایم ایف کے مطابق عالمی سطح پر مہنگائی اور شرح سود بلند سطح پر رہنے کا امکان ہے۔ رپورپ میں عالمی سطح پر اجناس کی قیمتیں بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version