news

میں کسی صورت ملک سے نہیں بھاگوں گا میرا نام مستقل ای سی ایل میں شامل کر دیں، عمران خان

Published

on

میں نواز شریف اور زرداری کی طرح ڈیل کر کے ملک سے نہیں بھاگوں گا میرا نام مستقل طور پر ای سی ایل میں شامل کر دیں
انہوں نے کل صحافیوں اور پارٹی کارکنان سے اڈیالہ جیل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت صرف برائے نام رہ گئی ہے عدلیہ کسی بھی ملک میں جمہوریت کی آزادی کی ضمانت ہوتی ہے جو اب یہاں نہیں رہی جمہوریت صرف انتخابات سے نہیں آتی حقیقی جمہوریت کے لیے صاف شفاف انتخابات، آزاد عدلیہ، قانون کی بالادستی اور احتساب کا ہونا بھی ضروری ہے
تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے جس کو ہرانے کے لیے قاضی فائز عیسیٰ اور چیف الیکشن کمیشنر کے ساتھ مل کر مینڈیٹ چوری کیا گیا اور حکومت نے مینڈیٹ پر پڑنے والے ڈاکے کو تحفظ دینے کے لیے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی اس پر پارلیمنٹ میں ضرور بحث ہونی چاہیے تھی
پانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ میں اپنی پارٹی خصوصا قیادت کو یہ پیغام دیتا ہوں کہ فوراً احتجاجی تحریک کی تیاری کریں جس کی قیادت تحریک انصاف کی جوائن لیڈرشپ ہی کرے گی
انہوں نے مزید کہا کہ جو ٹکٹ ہولڈر یا عہدے دار احتجاج میں شریک نہیں ہوگا اس کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہوگی اور نہ ہی اس کو اگلے الیکشن کے لیے ٹکٹ دیا جائے گا
قوم کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اپنے حقوق اور آزادی کے لیے قربانی دینی پڑتی ہے اگر آپ سب کو حقیقی آزادی اور آزاد عدلیہ چاہیے تو پھر آپ کو کھڑا ہونا پڑے گا
انہوں نے کہا کہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 47 واں امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں مجھے امید ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کم از کم نیوٹرل رہیں گے اور جو بائیڈن کی طرح نہیں ثابت ہوں گے
اپنی رہائی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری رہائی کا معاملہ امریکہ میں نہیں بلکہ پاکستان میں ہی مکمل ہوگا
عمران خان نے کہا کہ میں اپنی دو غلطیوں کو تسلیم کرتا ہوں کہ مجھے جنرل باجوہ کو ملازمت میں توسیع نہیں دینا چاہیے تھی اور کمزوری اتحادی حکومت لینے کی بجائے مجھے دوبارہ انتخابات کروانے چاہیں تھے
نواز شریف کے بعد اس کی بیٹی بھی باہر چلی گئی بیرون ملک علاج انتہائی مہنگا ہے اور اس کا سارہ خاندان باہر بیٹھا ہے ان کی جائیدادیں اور پیسے ملک سے باہر ہیں میں اپنے ملک میں رہ کر ملک کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version