news
میٹا :غیر قانونی طور پر حاصل کردہ معلومات شیئر کرنے پر ڈیڑھ کروڑ ڈالر جرمانہ عائد، جنوبی کوریا
جنوبی کوریا کے ایک نگراں ادارے کی طرف سے ٹیکنالوجی کمپنی میٹا پر ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے کمپنی پر یہ جرمانہ فیس بک صارفین کی حساس نوعیت کی معلومات کو (بشمول سیاسی و مذہبی نظریات) کو غیر قانونی طور پر اکٹھا کر کے ہزاروں مشتہرین کو شیئر کرنے کے باعث عائد کیا گیا ہے۔
جنوبی کوریا کے حکام کی طرف سے عائد کیا جانے والا یہ جرمانہ میٹا پر گزشتہ برسوں میں عائد کیے جانے والے جرمانوں میں سب سے لٹیسٹ ہے جس کی وجہ حکام کی طرف سے کمپنی کی نجی معلومات کو سنبھالنے کے عمل کی نگرانی میں اضافہ ہے۔
چار سال تک جاری رہنے والی تحقیقات کے دوران جنوبی کوریا کے پرسنل انفارمیشن پروٹیکشن کمیشن نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر میٹا نے تقریباً نو لاکھ فیس بک صارفین کی حساس معلومات اکٹھا کیں اور کمپنی نے یہ حاصل کردہ ڈیٹا تقریبا چار ہزار مشتہرین کے ساتھ شیئر کیا ان معلومات میں صارفین کے مذہبی اور سیاسی نظریات بھی شامل تھے۔
جنوبی کوریا کا قانون صارفین کی سیاسی یا مذہبی نوعیت کی نجی معلومات کی سخت حفاظت کا حکم دیتا ہے اور کمپنیوں کو پابند کرتا ہے کہ وہ یہ ڈیٹا صارفین کی مرضی کے بغیر استعمال نہ کریں