news

لاہور سے پی ایف ایف 3 کے ذریعے علاج کے لیے جنیوا پہنچ گئیں، وزیر اعلی پنجاب

Published

on

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف لاہور سے پی ایف ایف 3 کے ذریعے کے سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں پہنچ گئی ہیں جہاں وہ اپنے ذاتی معالج سے طبی معائنہ کروائیں گی
ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف جنیوا میں کچھ دن قیام کے بعد لندن کے لیے روانہ ہو جائیں گے پیر کے روز وزیراعلی شریف میڈیکل کمپلیکس میں 12 گھنٹے تک زیر علاج رہیں گلے کی شدید تکلیف اور انفیکشن کے باعث انہیں ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا
واضح رہے کہ وہ تین روز سے مکمل بیڈ ریسٹ پر ہیں مقامی معالجین کے مطابق آج انہیں فضائی روانگی کی اجازت دی گئی ہے صحت کی خرابی کے باعث تین دن میں دو مرتبہ ان کی بین الاقوامی روانگی موخر کی گئی
سابقہ وزیراعظم نواز شریف پہلے ہی لندن سے جنیوا جا چکے ہیں جنیوا میں طبی معائنے کے بعد مریم نواز شریف کا والد اور بھائیوں کے ہمراہ تقریبا ایک ہفتہ تک برطانیہ اور یورپ کے مختلف ممالک میں دورے کرنے کا بھی امکان ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version