news
نسیم شاہ کی انجری سے واپسی، آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں کھیلنے کے لیے دستیاب
پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری سے مکمل طور پر صحتیاب ہو گئے ہیں۔ ٹیم ذرائع کے مطابق نسیم شاہ نے مکمل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور بولنگ بھی کی، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ انہیں اب کوئی تکلیف نہیں ہے۔ نسیم شاہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں دستیاب ہوں گے۔ یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میں پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی متاثر کن نہیں تھی، لیکن نسیم شاہ نے دسویں نمبر پر زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے دو بلے بھی توڑ دیے اور 39 گیندوں پر 40 رنز بنا کر ٹیم کو 200 کا ہندسہ پار کرایا۔