news

جنوبی وزیرستان اپر خیبر کی وادی میں تین حملے : چار اہلکاروں سمیت 7 افراد جانبحق متعدد زخمی

Published

on

جنوبی وزیرستان،اپر اور ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں تین حملوں کے دوران فرنٹیر کور کے چار اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں نیز حملہ آوروں کی طرف سے فائرنگ بھی کی گئی زخمی اہکاروں میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے اور جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے کرم میں سکیورٹی فورسز کی بم ڈسپوزل گاڑی کے اوپر دیسی ساخت کے بم سے حملہ کیا گیا
تفصیلات کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی سکیورٹی فورسز نے فورا ہی علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا اغاز کر دیا ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو وانا کے سکاؤٹس ہسپتال میں منتقل کر دیا خیبر کی وادی تیراہ کے اندر نامعلوم مقام سے فائر کیے جانے والے مارٹر گولے نے علاقے میں گر کر دو بچوں کو ہلاک جبکہ پانچ کو زخمی کر دیا
دوسری طرف ایک اور واقعہ کے اندر عسکریت پسندوں نے دزاغنڈائی کے علاقے میں ایک گاڑی پر حملہ کیا نتیجے میں محکمہ انسداد دہشت گردی کا ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے
بار قمبر خیل کے علاقے بھوٹان شریف میں ایک سرکاری پرائمری سکول ہاشم خان کالے کے طلبہ کا ایک گروپ پر اپنے گھر جانے کے دوران نامعلوم طرف سے آنے والا فائر مارٹر زان کے علاوہ قریبی گھروں اور مسجد پر گرا جس کی وجہ سے سرا چینا کے علاقے میں گھروں اور مسجد کے اندر آگ لگ گئی جبکہ مارٹر سے نکلنے والے چھروں سے چھ بچے شدید زخمی ہو گئے
دو حریف گروہ کی لڑائی کے نتیجے میں یہ مارٹر فائر کیا گیا جو بھاری ہتھیاروں سے ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے تھے مقامی رہائشیوں کا کہنا ہےکہ 10 سالہ عبداللہ اور اس کی بہن کلثوم کو پشاور کے
ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version