news

انڈس شیلڈ مشق 2024 کا اختتام، چین-پاکستان فضائی تعاون کی مضبوطی

Published

on

انڈس شیلڈ مشق 2024 کا ایک دو طرفہ ماڈیول جو کہ چینی اور پاکستانی ایئر فورس کے درمیان علیحدہ سے منعقد کیا گیا تھا پاکستان ایئر فورس کے ایک آپریشنل ایئر بیس پر اختتام پذیر ہو گیا ہے
مشق میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس نے شرکت کی لبریشن آرمی فورس کے اہلکاروں نے ہائی ٹیک آلات کے ساتھ اے ایف ایس اے ریڈار اور لانگ رینج بی وی آر سے لیس جے سی اور جے ٹین سی لڑاکا طیار ے لیتھل ایچ کیو 22 سرفیس ٹو ایر ڈیفنس سسٹم پوٹیننٹ ائیر بورن الیکٹرانک واریئر وائی ٹی جی نائن پلیٹ فارم کے جے 500 ایر بورن ارلی پی اے ایف کے ساتھ انتباہی نظام کے جے دس سی اور جے ایف 17 بلاک تھری لڑا کا طیارے کے خلاف تیار کیا گیا ہے میں شرکت کی جو کہ موجودہ فضائی جنگی منظر ناموں کی نقالی بھی پیش کرتا ہے
اتنے وسیع پیمانے پر کامیاب مشق کا انعقاد عصر حاضر کے سکیورٹی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے اتحادی ممالک کے درمیان پاک فضائیہ کی مشترکہ آپریشنل تیاری کا بہترین ثبوت ہے
دو ر حاضر کے فضائی جنگی چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے چین اور پاکستان کے درمیان باہمی تعاون کے اتحاد کو مضبوط کرنے کے مقصد اور حقیقت پسندانہ ملٹی ڈومین آپریشنز ٹریننگ ماحول میں مختلف فوجی حکمت عملیوں کی تقلید کرتے ہوئے انڈس شیلڈ چائنیز نے دونوں شریک فضائی افواج کی جنگی صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ ابھارا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version