news

اچھی خبروں کی امید: سردیوں میں ایک پیکج لا رہے ہیں، شہباز شریف

Published

on

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا ہے کہ توانائی کے حوالے سے جلد اچھی خبریں دیں گے
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سردیوں میں ایک پیکج لا رہے ہیں شرح سود میں کمی واقع ہو رہی ہے
انہوں نے کہا کہ معیشت انشاء اللہ بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھے گی انہوں نے کہا کہ پاکستانی وفد سعودیہ میں آئی ٹی معدنیات اور توانائی کے شعبے پر بات کرنے کے لیے روانہ ہو چکا ہے اچھی خبروں کی امید ہے
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پالیسی ریٹ کم ہونے ملک بہت سے فوائد حاصل کرے گا سرمایہ کاروں کی طرف سے پاکستان میں کاروبار کی حوصلہ افزائی ہوگی پیداوار اور ایکسپورٹ سمیت ملازمتوں کے مواقعوں میں بھی اضافہ ہوگا
نیز انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی کے نتیجے سے پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی واقع ہوئی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے سعودیہ کا دورہ کیا اور محمد بن سلمان سے بات چیت کی تو انہوں نے پاکستان کے لیے نیا خواہشات کا اظہار کیا وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ وہی قومیں ترقی کرتی اور آگے بڑھتی ہیں جو ترقی کے لیے پوری طرح کمر کس لیتی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version